ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 204

اور فارغ شخص کو بھیج دی جاوے جو پڑھ کر سنا دے اور اگر یونہی تقسیم کرنے لگو تو خواہ پچاس ہزار ہو کافی نہیں ہو سکتی ہیں۔اس ترکیب سے اس کی اشاعت بھی ہو جائے گی اور وہ وحدت جو ہم چاہتے ہیں جماعت میںپیدا ہونے لگے گی۔دو گروہ خدا تعالیٰ نے دو گروہ بنا دیئے ہیں جیسے صدرِ اسلام میں تھے۔ایک ضعفاء اور غرباء کا گروہ ہے اور دوسرے وہ جو نفسانیت رکھتے ہیں۔۱ ۶؍اکتوبر ۱۹۰۲ء (دربارِ شام) بعد ادائے نماز مغرب حضرت حجۃ اللہ علی الارض حسبِ معمول شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے۔میاں غلام رسول حجام امرتسر نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا کہ مخالف کس طرح پر ان کو تکلیفیں دیتے ہیں۔اور اس نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ غلام محمد لڑکا جس نے یہاں سے جاکر ایک گندہ اشتہار شائع کیا ہے وہ سخت تکلیف میں ہے۔ایک ہندو فقیر کوٹ کپورہ سے آیا ہوا تھا جو آج صبح بھی ملا تھا۔اس وقت پھر اس نے سلام کیا۔حضرت اقدس نے نہایت شفقت سے فرمایا کہ یہ ہمارا مہمان ہے اس کے کھانے کا انتظام بہت جلد کردینا چاہیے۔چنانچہ ایک شخص کو حکم دیا گیا اور وہ ایک ہندو کے گھر اس کو کھانا کھلانے کے لئے لے گیا۔میاں غلام رسول نے پھر اپنی تکالیف کا ذکر کیا اور کہا کہ امرتسر کے مخالفوں نے باہم اتفاق کر کے یہ سازش کی ہے کہ جن گھروں میں مَیں کھانا پکانے جایا کرتا تھا اُن کو بند کر دیا ہے کہ وہ مجھ سے کھانا نہ پکوائیں۔حضرت اقدس نے فرمایا۔صبر کرنا چاہیے۔خبر ہے کہ تمہارے لیے کتنے گھر خدا نے رکھے ہیں؟اور اُن سے دوچند سہ چند تم