ملفوظات (جلد 3) — Page 203
ایک انسان کو اگر لکھا جاوے کہ تیری شکل جانور کی سی ہے اس کی توہین ہے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدتِ نبوت کو کذّاب کی طرح کہنا سخت بے ادبی ہے۔آپؐکی پاک زندگی کو مومن کبھی کسی ناپاک انسان کی زندگی سے مشابہت نہیں دے سکتا۔آپ کی آمد اس وقت ہوئی جب دنیا فسق وفجور اور فساد سے بھری ہوئی تھی اور آپ اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب آپ پورے کامیاب ہو گئے اور سب کام کر لیے۔اس اشتہار کا جواب لکھنا ضروری تھا اس لیے میں نے ایک رسالہ مختصر سا بنا دیا ہے اور ضروری ہے کہ اس پر ٹائیٹل پیج بھی لگا دیا جاوے۔بائیبل میں بھی چھوٹے چھوٹے صحیفے موجود ہیں۔اس میں چونکہ ندوہ کو تبلیغ ہے، اس لیے اس کا نام تـحفۃ الندوۃ رکھ دیا ہے۔مبارک بشارت اب بہتر ہے کہ اس کے پیچھے ایک مبارک بشارت لکھ دی جاوے کہ عیسائیوں کے محقّقین کی تحریروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ صلیب کے واقعہ کے بعد بھی زندہ رہے جیسا کہ پطرس کی اس تحریر سے جو ملی ہے معلوم ہوا۔اس تحقیقات سے ہر ایک محقّق کو خوش ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ان کاغذات سے ثابت ہوئی ہے جو مسیح کے خاص حواری پطرس کی لکھی ہوئی ہیں۔دنیا میں اس وقت ایک عام تحریک ہو رہی ہے اور آئے دن ایک نہ ایک بات ہماری تصدیق اور تائید میں نکلتی آتی ہے۔یہ خدا کا کام ہے۔اب دیکھ لو کہ یہ کاغذ نکل آئے ہیں جو پطرس کے لکھے ہوئے ہیں۔ہماری جماعت ان کو پڑھ کر خوش ہو گی اور ان کا ایمان بڑھے گا۔خاتم النبِیِّین کے معنے خاتم النَّبِیِّین کے معنے یہ ہیں کہ آپ کی مُہر کے بغیر کسی کی نبوت تصدیق نہیں ہوسکتی۔جب مُہر لگ جاتی ہے تو وہ کاغذ سند ہو جاتا ہے اور مصدّقہ سمجھاجاتا ہے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مُہر اور تصدیق جس نبوت پر نہ ہو وہ صحیح نہیں ہے۔ہماری تعلیم کشتی نوح میں مَیں نے اپنی تعلیم لکھ دی ہے اور اس سے ہر ایک شخص کو آگاہ ہونا ضروری ہے۔چاہیے ہر ایک شہر کی جماعت جلسے کر کے سب کو یہ سنا دے۔ایک مستعد