ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 180 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 180

قرآن شریف نے جو کہا ہے اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ ( البقرۃ : ۱۸۷) اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دعا کا جواب ملتا ہے۔پس وید کی دعائیں بے ثمر ہیں جن کا کوئی جواب نہیں ملتا ہے بلکہ ساری دعائیں اُلٹی ہی پڑتی رہی ہیں۔مسیح کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے عرض کی کہ آج میں تعبیر الرئویا پڑھ رہا تھا۔ایک مقام پر مجھے بہت ہی لُطف آیا لکھا ہے کہ اگر کوئی حضرت عیسیٰ کو خواب میں دیکھے تو وہ دلالت کرتا ہے کہ نقل مکان کرے گا۔(ایڈیٹر۔علم تعبیر الرئویا کی رو سے یہ کیسا عجیب استدلال ہے اس اَمر پر کہ مسیح اپنے ملک سے کشمیر میں ضرور آئے۔خصوصاً ایسی حالت میں کہ قرآن اور حدیث ان کی مؤید ہوں۔) مفتی محمد صادق صاحب آج کل ایک کتاب سنا رہے ہیں جو داستانِ مسیح کہنی چاہیے۔اس میں واقعاتِ صلیب کو نہایت خوش اسلوبی سے بیان کیا ہے۔اور ان اسرار کا اس سے پتہ لگتا ہے جو مسیح کے صلیب پر سے زندہ اُتار لیے جانے کے مؤید ہیں۔مفتی صاحب نے عرض کی کہ حضور میں اس کو دیکھ رہا تھا۔ایک مقام پر لکھا ہے کہ جب مسیح کو صلیب پر چڑھانے کا حکم ہو چکا اور پیلاطوس اور اس کی بیوی کے چھوڑ دینے کی تدابیر میں کامیابی نہ ہوئی تو پیلاطوس کی بیوی نے کہا کہ ہمیں عملی تدابیر میں لگ جانا چاہیے اور اس کے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے بعد آندھی کا زور بڑھ گیا اور بارش کا اندیشہ ہوا۔اس لیے نماز عشاء ادا کرلی گئی اور جلسہ بر خاست ہوا۔۱ ۲؍اکتوبر ۱۹۰۲ء آج حضرت صاحبزادہ بشیرالدین محمود سلّمہ اﷲ تعالیٰ کی بارات روڑکی کو قادیان سے علی الصباح روانہ ہوئی۔اس بارات میں حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب اور جناب مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب اور