ملفوظات (جلد 2) — Page 89
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اصل دن کو اختیار کیا۔ایسا ہی اسلامی فرقوں نے غلطی کھائی۔کسی نے اپنے آپ کو حنفی کہا اور کسی نے مالکی اور کسی نے شیعہ اور کسی نے سنّی مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف دو ہی نام تھے محمدؐ اور احمدصلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے دو ہی فرقے ہوسکتے ہیں۔محمدی یا احمدی۔محمدی اس وقت جب جلال کااظہار ہو۔احمدی اس وقت جب جمال کا اظہار ہو۔استغفار اور یقین ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میرے لیے دعا کریں کہ میرے اولاد ہوجائے۔آپ نے فرمایا کہ استغفار بہت کرو۔اس سے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اولاد بھی دے دیتاہے۔یادرکھو! یقین بڑی چیزہے۔جو شخص یقین میں کامل ہوتاہے خدا تعالیٰ خود اس کی دستگیری کرتا ہے۔۱ دارالامان میں عید الفطر (قبل از نماز عید) نماز سے پیشتر حضرت اقدس امام علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مولوی عبد الرحیم صاحب کٹکی سے دریافت فرمایا۔کیا وہاں بھی فرقہ احمدیہ کا اشتہار پہنچا ہے اور اس کی اشاعت اچھی طرح کر دی گئی ہے جس کے جواب میں مولوی صاحب موصوف نے عرض کیا کہ حضور پہنچا اور اشاعت بھی بخوبی کردی گئی ہے مخالفوں نے بڑے بڑے اعتراض کئے اور جہلا کو بہکایا کہ اب کلمہ بھی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللّٰہِ پڑھیں گے۔اس پر حضرت اقدس مرسل اللہ نے ایک تقریر فرمائی جس کا کچھ حصہ پچھلے ہفتہ کی ڈائری میں برادرم مفتی محمد صادق صاحب نے لکھ دیا ہے اور جو کچھ ان سے رہ گیا تھا اس کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔فرمایا۔جاہل لوگوں کو بات بات میں ٹھوکر لگتی ہے۔ان کو سمجھانا چاہیے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ۱ الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحہ ۱۱