ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 176 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 176

نے ایسی شریعت انسانوں کے لئے بنائی کہ ایک مرد اپنی بیوی کو اولاد نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرد سے اولاد پیدا کرنے کے واسطے ہم بستری کی اجازت دے سکتا ہے تو اسے کیسا شرمندہ ہونا پڑے گا اگر اس میں غیرت اور حیا کا کوئی مادہ باقی ہو۔لیکن مسلمان کیسا خوش ہو گا اور اس کی امیدیں کیسی وسیع ہوں گی جب اپنے۔خَالِقُ کُلِّ شَیْءٍاور قدوس، سبحان خدا کو پیش کرتاہے۔اخیار اور ابرار کا نام ابد الآباد تک زندہ رہتا ہے پس یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا چنانچہ فرمایا ہے اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ ( التوبۃ :۱۲۰) اخیار اور ابرار کا نام ابدالآباد تک زندہ رہتا ہے۔گزشتہ زمانے کے بادشاہوں یہاں تک کہ قیصرو کسریٰ کا کوئی نام بھی نہیں لیتا۔بر خلاف اس کے خدا تعالیٰ کے راستبازوں اور بر گزیدوں کی دنیا مدّاح ہے۔دیکھو! ہمارے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر عظمت دنیا میں قائم ہے۔۹۴ کروڑ مسلمان آپ کے نام لینے والے موجود ہیں جو ہر وقت آپ پر درود پڑھتے ہیں۔کیا کوئی قیصرو کسریٰ پر بھی درود پڑھتا ہے؟ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کس قدر عظمت ہو رہی ہے یہاں تک کہ نادانوں نے اپنی جہالت اور کم مائیگی کی وجہ سے ان کو خدا بنا رکھا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ رسولوں کا طبقہ مصائب اٹھا کر دنیا سے گزر گیا مگر ان کا خدا کے لئے دنیا کے عیش وآرام کو چھوڑ کر طرح طرح کے آلام ومصائب کے بار کواٹھا لینا ان کی عظمت کا باعث ہو گیا۔یہ بات نہیں ہے کہ خدا کے محبوبوں کو تکا لیف آتی ہیں۔ان کی تکالیف میں ایک لطیف سِرّ ہوتا ہے۔ان پر اس لیے سب سے زیادہ تکالیف اور مصائب نہیں آتی ہیں کہ تباہ ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ تا زیادہ سے زیادہ پھل اور پھول میں ترقی کریں۔دیکھو! دنیا میں ہر جوہرِ قابل کے لئے خدا نے یہی قانون ٹھہرایا ہے کہ اوّل وہ صدمات کا تختہ مشق بنایا جاتا ہے۔کسان زمین میں ہل چلا کر اس کا جگر پھاڑتا ہے اور اس مٹی کو باریک کرتا ہے یہاں تک کہ ہوا کے جھونکے اسے اِدھر اُدھر اڑائے لئےپھرتے ہیں۔نادان خیال کرے گا کہ زمیندار نے بڑی غلطی کی جو اچھی بھلی زمین کوخراب کر دیا مگر عقلمند خوب سمجھتا ہے کہ جب تک زمین کو اس درجہ تک نہ پہنچایا