ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 38

۳۸ (الزمر: ۷۶) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ خدا کی تسبیح اور تحمید کرتے ہیں۔ملائكة الله نواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ مؤمنوں کے لئے استغفار کرتے ہیں۔یہ خاص ملائکہ ہوتے ہیں۔ان کا خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فرض ہوتا ہے کہ مؤمنوں کے لئے دُعا اور استغفار کرتے رہیں کہ اگر مؤمن سے کوئی کمزوری صادر ہو جائے تو اس پر خدا تعالیٰ پردہ ڈال دے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:- الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المؤمن: ۸) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خاص الخاص ملائکہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ خاص الخاص مؤمنوں کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا ان کی کمزوریوں کو معاف کر دے۔اور جو عام فرشتے ہوتے ہیں، ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ سب کے لئے دُعا کرتے ہیں۔عام مؤمنوں حتی کہ کافروں کے لئے بھی دُعا کرتے ہیں اور اس طرح مؤمنوں کو دوہرا فائدہ پہنچتا ہے۔ایک تو خاص فرشتے ان کے لئے دُعا کرتے تھے اور دوسرے عام فرشتے جو سب کے لئے دُعا کرتے ہیں ان میں بھی مؤمن شامل ہوتے ہیں۔سب کے لئے دُعا کرنے کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے:- وَالْمَلَئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ (الشورى: ۶) یعنی خدا کی رحمانیت کے فرشتے سب کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا سب کو