ملائکۃ اللہ — Page 37
۳۷ ملائكة الله ساتواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ انبیاء کی تصدیق ظاہر کرتے ہیں۔لوگ انبیاء کو جھٹلاتے ہیں مگر وہ دلوں میں خیال ڈالتے رہتے ہیں کہ یہ جھوٹا نبی نہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:- لَكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ مَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلْئِكَةُ يَشْهَدُوْنَ وَكَفَى بِالله شَهِيدًا (النساء: ۱۶۷) فرمایا خدا گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ تجھ پر نازل کیا گیا ہے یہ ہماری طرف سے ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں۔ملائکہ کئی طرز سے گواہی دیتے ہیں۔مثلاً خواب میں نبی کی سچائی ظاہر کر دیتے ہیں۔ایک شخص نبی کا دشمن ہوتا ہے اور اسے جھوٹا سمجھتا ہے لیکن ملائکہ ایسی بات اس کے دل میں خواب کے ذریعہ ڈالتے ہیں کہ وہ نبی کو مان لیتا ہے۔بات اصل میں یہ ہے کہ ملگ اس موقع کو تاڑ تارہتا ہے کہ کب فلاں شخص کے دل میں نیکی آئے اور ہر انسان پر ایسا وقت آتا ہے خواہ وہ ابوجہل ہو یا فرعون اور جب نیکی کے آنے کا وقت ہوتا ہے تو اس سے ملک فائدہ اُٹھا لیتا اور نبی کی سچائی دل میں ڈال دیتا ہے۔آگے یہ انسان کا کام ہوتا ہے کہ اس سے فائدہ اُٹھائے یا نہ اُٹھائے۔ہیں۔تو ملائکہ کا ایک کام یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں انبیاء کی تصدیق پیدا کرتے رہتے آٹھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ خدا کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَتَرَى الْمَلَئِكَةَ حَاقِيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَتِهِمْ (الزمر )