مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 86
مکتوب نمبر۱۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْم مکرمی محبیّ اخویم مولوی سیّد محمد احسن صاحب سلّمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ جو اخلاص اور محبت سے بھرا ہوا تھا پہنچا۔دنیا کے لوگ ہر ایک اہلِ حق سے دشمنی کرتے رہے ہیں پھر آنمکرم سے بھی اگر کریں تو کوئی نئی بات نہیں ہے صرف اس قدر ضروری ہے کہ ہر ایک حاسد کے جور و جفا کے اخلاق سے برداشت کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ رہنا چاہئے اور کثرت استغفار کی اپنی عادت ڈالنی چاہئے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ابتلا اور امتحان سے بچاوے ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔’’ازالۂ اوہام‘‘ اب ہفتہ عشرہ تک انشاء اللہ نکلنے والا ہے۔٭ ۱۶؍ اگست ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج ٭ الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۳