مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 85 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 85

مکتوب نمبر۱۴ بخدمت مکرمی اخویم سیّد محمد احسن صاحب بعدالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں نے آپ کا نام اس کتاب میں لکھ لیا ہے جو بیعت کرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے لیکن اس فعل کا بطریق سنّت واقعہ ہونا ضروری ہے کہ اس میں برکات ہیں جس وقت آپ کو فرصت ہو اور حرج نہ ہو یا جس وقت اخویم مولوی محمد بشیر صاحب کو اس امر میں صحت نیت پیدا ہو جاوے اور وہ اس غرض کے لئے سفر کریں تب آپ مسنون طور پر عمل کرنے کے لئے تشریف لاویں۔سورۃ فاتحہ کا ورد نماز میں بہتر ہے بہتر ہے کہ نمازِ تہجد میں کا بدلی توجہ و خضوع و خشوع تکرارکریں اور اپنے دل کو نزول انوار ِالٰہیہّ کے لئے پیش کریں اور کبھی تکرار آیت کا کیا کریں۔ان دونوں آیتوں کا تکراراِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ تنویر قلب و تزکیۂ نفس کا موجب ہوگا۔دوم۔استغفار طالب کے لئے ضروری ہے۔خدا تعالیٰ اپنی محبت میں آپ کو ترقی بخشے اور استقامت نصیب کرے۔آمین ثم آمین۔٭ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ٭ الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۳