مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 87
حضرت جریّ اللہ فی حلل الانبیاء السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ دفتر میں نسخہ ’’چشمہ مسیحی‘‘ کے صرف بست نسخے باقی ہیں۔خاکسار کو ایک نسخے کی ضرورت ہے اگر کوئی حرج نہ ہو تو ایک نسخہ لے لیا جائے ورنہ جب حکم ہو۔مورخہ۳۱؍مئی ۱۹۰۶ء محمد احسن مکتوب نمبر۱۶ جواب میں حضور نے لکھا السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ ایک نسخہ لے لیں۔٭ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ رجسٹر روایات صحابہ(غیرمطبوعہ) نمبر۱۱ صفحہ ۲۹۳