مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 48 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 48

کو دعا و سلام پہنچے وغیرہ ذٰلِکَ جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ وہ بھی ایسے ہی الفاظ میرے لئے لکھتے ہیں۔فقط والسلام غلام محمد افغان بقلم خود قادیان مکتوب نمبر۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مکتوب شما بخواندم۔نزدمن، ہیچ مضائقہ نیست کہ درخط و کتابت خود نرم الفاظ استعمال کردہ شوند۔بنی آدم ہمہ بر ادر یکدیگراند۔پس برین تاویل کسے را برادر نوشتن ہیچ مضائقہ نہ دارد۔و مہربان نوشتن ہم مضائقہ نیست در فطرت ہر نوع انسان قوت مہربانی و ہمدردی مودّع است۔مگر بباعث حُجُب وپردہ ہا پوشیدہ مے ماند۔خدا تعالیٰ موسیٰ علیہ السلام رامے فرمائید۔ ۔۱؎ ٭ میرزا غلام احمد ترجمہ از ناشر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا مکتوب پڑھا۔میرے نزدیک اس میں کچھ مضائقہ نہیں کہ خط و کتابت میں نرم الفاظ استعمال کئے جائیں۔تمام بنی آدم ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔پس اس تاویل کی بنا پر کسی کو اپنا بھائی لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔اسی طرح مہربان لکھنے میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ہر نوعِ انسان کی فطرت میں مہربانی و ہمدردی کی قوت و دیعت کردی گئی ہے۔لیکن حجابوں اور پردوں کے باعث مخفی رہتی ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرمایا۔ ۔پس تم دونوںاُس (فرعون) سے نرم بات کہو۔ہوسکتا ہے کہ وہ نصیحت پکڑے یا ڈر جائے۔میرزا غلام احمد ۱؎ طٰہٰ : ۴۵ ٭ بدر نمبر۱۷ جلد۶ مورخہ ۲۵؍اپریل ۱۹۰۷ء صفحہ ۵