مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 47 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 47

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بخدمت جناب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امّا بعد عرض مے کنم کہ در ملک خود اہل نسب دارم مثلاً پدر وعم و خال و بر ادر وغیرہ از اقرباء و اہل وطن ہمراہ من خط و کتابت مے کنند بعض از آنہا دربیعت داخل اند و بعض تاحال در بیعت داخل نہ لیکن تابع و تصدیق کنندہ اند ونیز محبت بسیار دارندو بعض در تصدیق ہم سُست اند لیکن میلان دارند ونیز امید من است کہ آنہارا اللہ تعالیٰ ازصادقان مخلصان بگر داند۔الغرض اگر من آن کس را کہ دربیعت داخل نیست چنان الفاظ بنو یسیم مثلاً ( اخوی مکرم ) یا مشفق مہربان یا تعظیمات و تسلیمات برائے فلاں کس مثلاً یا دعا و سلام از طرف من برفلاں اخوی ام برسد وغیر ذالک جائز است یا نہ۔وآنہا نیز این الفاظ برائے من مے نویسند۔٭ فقط والسلام غلام محمد افغان بقلم خود قادیان ترجمہ از ناشر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بخدمت جناب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اما بعد عرض کرتا ہوں کہ میں اپنے ملک میں عزیز و اقارب رکھتا ہوں۔جیسے باپ، چچا، ماموں اور بھائی وغیرہ اور مجھ سے یہ اقرباء اور اہل وطن خط و کتابت کرتے ہیں۔ان میں سے بعض بیعت کرچکے ہیں جبکہ بعض نے تاحال بیعت نہیں کی لیکن تابع اور تصدیق کرنے والے ہیں نیز بہت محبت رکھتے ہیں۔اور بعض تصدیق کرنے میں بھی سست ہیں لیکن اس طرف میلان رکھتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ مولیٰ کریم انہیں بھی مخلص صادقوں میں سے بنا دے گا۔الغرض یہ کہ اگر میں ان لوگوں کوجو بیعت میں داخل نہیں۔ان الفاظ میں مخاطب کروں کہ مثلاً اخوی مکرم یا مشفق و مہربان یا فلاں شخص سلام و تعظیم یامثال کے طور پر کہ میری طرف سے میرے فلاں بھائی ٭ بدر نمبر۱۷ جلد۶ مورخہ ۲۵ ؍ اپریل ۱۹۰۷ء صفحہ ۵