مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 447
ہوں کہآپ نے کس منصب سے یہ اشتہار جاری کیا ہے۔اگر بلا وساطت ان کی مستقل طور پر جاری کیا ہے تو یہ میرے اشتہار کا منشا ء نہیںاور نہ میں نے مستقل طور پر آپ کو بلایا ہے اور اگر مولوی عبد العزیز صاحب کی التجاء سے آپ کھڑے ہو گئے ہیں تو آپ کو صریح الفاظ میں یہ واقع بذریعہ اشتہار شائع کرنا چاہئے۔والسلام علی من اتبع الھدیٰ٭ ۸؍مئی ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد از لودیانہ اقبال گنج مکرّر یہ کہ اگر شام یا کل جمعہ تک آپ کا جواب نہ پہنچا تو یہ سکوت اور اعراض پر حمل کیا جاوے گا۔فقط