مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 374
مکرر محض آپ کی توجہ دہی کے لئے لکھا جاتا ہے کہ سید صدیق حسن کے واسطے جو میں نے ان کی آزار دہی کی وجہ سے جوان سے بباعث لاپروائی وقوع میں آئی۔قبل وقوع حادثہ گریفن کے براہین احمدیہ میں ان کی نسبت چند الفاظ لکھے تھے ان کا وقوع چند عرصہ کے بعد ہو گیا تھا اور پھر اس نے دعا کرائی تو الہام ہوا تھا کہ سرکوبی اور سزا سے بچایا جاوے گا۔چنانچہ وہ بچ گیا اگر آپ کتاب براہین احمدیہ کا حصہ چہارم دیکھیں تو خود آپ کو معلوم ہو جائے گا۔مگر بذات خود آزمائش کرنا اس سے بھی بہتر ہے۔٭ والسلام ٭ بدرنمبر۳۲ جلد۸ مورخہ ۳؍جون ۱۹۰۹ ء صفحہ ۴،۵