مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 254 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 254

مکتوب نمبر۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط میں نے پڑھا۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے دعا کروں گا۔وقتاً فوقتاً حالات سے اطلاع دیں۔٭ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۴ قاضی صاحب کے ایک خط پر حضرت اقدس ؑ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو لکھا کہ ’’جواب لکھ دیں کہ رقعہ پہنچ گیا ہے۔دعا کی گئی۔ضرور جواب لکھ دیں۔٭ ٭ خاکسار مرزا غلام احمد عفی اس پر حضرت مفتی صاحب نے اس رقعہ پر لکھ دیا کہ دعا کے متعلق حضرت اقدس ؑ کی اپنی تحریر ارسال خدمت کرتا ہوں تاکہ آپ کے واسطے موجب تشفّی ہو۔خاکسار محمد صادق عفی اللہ عنہ