مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 253
مکتوب نمبر۱ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا۔اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْر کئی دفعہ دعا کروں گا۔مجھے کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں۔قاضی ضیاء الدین مرحوم بہت عمدہ آدمی تھے اور قریباً بیس برس سے مجھ سے تعلق محبت رکھتے تھے۔ان کے فوت ہونے سے مجھے بہت غم ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ میں وہ صفات پیدا کرے اور استقامت عطا فرمائے۔باقی خیریت ہے۔٭ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۲ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ محبیّ اخویم قاضی محمد عالم صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط معہ مبلغ (دو روپیہ ) مجھ کو مل گیا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے۔انشاء اللہ دعا کروں گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔اپنے حالات سے یاد دلاتے رہیں۔تا سلسلہ دعا جاری رہے۔٭ ٭ والسلام ۲۲؍جولائی۱۹۰۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ: سن صاف طور پر پڑھا نہیں گیا۔انگریزی 7 کے مشابہ ہے۔نقل مطابق اصل کر دی گئی ہے۔٭ ، ٭٭ الحکم قادیان جلد۴۷ نمبر ۱۲، ۱۳ مورخہ۷ و ۱۴؍ اپریل ۱۹۴۳ء صفحہ ۳