مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 184 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 184

مکتوب نمبر ۱۰ژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جبکہ آپ کا دل استخارہ کے بعد قائم ہو گیا ہے۔تو یہ امر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو مبارک کرے۔ہمیں بہت خوشی اور عین مراد ہے کہ آپ اس جگہ رہیں۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔والسلام نور الدین (بھیروی) بَارَکَ اللّٰہُ فِی ارَادَتِکَ وَ یَغْفِرُلَکَ اللّٰہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَاَخَّرَ۔فضل دین (بھیروی) --------------------- بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا ومسیح موعود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ (۱) جو دوائی حضورؑ نے عنایت فرمائی ہے اس کے ساتھ کسی پرہیز کی ضرورت ہو تو ارشاد فرمائیں۔(۲) جو نِب انگلینڈ سے منگوائے تھے۔ان میں سے د۲و مرحمت فرماویں۔اگر وہ قریب الاختتام ہوں تو اور منگوائے جائیں۔یکم جولائی ۱۹۰۲ء حضور کی جوتیوں کا غلام محمد صادق