مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 183 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 183

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود ومہدی معہودؑنائب رسول کریم اَلصّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ امابعد گذارش ہے کہ اس عاجز نے گذشتہ تین چار دنوں میں کئی دفعہ اﷲ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے اور اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتے ہوئے استخارہ کیا ہے۔اور اُس کے بعد اپنے دینی اور دنیوی فوائد کو یہ عاجز اسی میں دیکھتا ہے کہ حضور کی جوتیوں میں حاضر رہے۔اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس امر کے لئے اس عاجز کو انشراح صدر عطا فرمایا ہے۔پھر جیسا حضور اقدس حکم فرماویں کہ آپ اﷲ کے رسول ہیں۔اور آپ کی متابعت میں اﷲ تعالیٰ کی رضا ہے۔میرے قلب کا میلان بعد دعائے اِستخارہ کے بالکل اس طرف ہو گیا ہے۔اے خدا !میرے گناہوں کو بخش دے۔میری کمزوریوں کو دور فرما۔اور مجھے صراط مستقیم پر چلا۔اﷲ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔اور آپ کے دشمنوں کو رُو سیاہ کرے۔آمین ثم آمین۔آج ۷ تاریخ ہے اس واسطے اب لاہور خط لکھ دینا چاہئیے۔۷ ؍ جولائی ۱۹۰۱ء حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق قادیان