مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 185 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 185

مکتوب نمبر ۱۱ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ پرہیز صرف ترشی اور بادی چیزوں سے ہے۔اور نب ابھی بہت ہیں۔شاید تین ماہ تک کافی ہو ں گے۔والسلام غلام احمد عفی عنہ --------------------- بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا مسیح موعود مہدیٔ معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ گذشتہ رات کو جو حضورؑ نے حکم فرمایا تھا کہ جرمن زبان کو اور آزمائو۔اِس امر کے واسطے آج رات میں نے استخارہ کیا۔مَیں نے رؤیا دیکھے جو عرض کرتا ہوں۔(۱) حضرت مولوی نور الدین صاحبقرآن شریف پڑھ رہے ہیں۔اور اس میں فرماتے ہیں کہ نوح ؑنے ارادہ کیا تھا کہ ایک ملک میں ایک عورت سے شادی کرے۔مگر جب وہاں پہنچا تو سب عورتوں کو نہایت خوبصورت دیکھ کر وہ ڈرا کہ میں ابتلا میں پڑوں گا۔تب وہاں سے چلا آیا اور اسے معلوم ہوا کہ ہر شے اﷲ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔بہت استغفار کرو۔(۲) میں نے کچھ آپؑ کے سامنے بیان کیاہے (یاد نہیں رہا) آپؑ نے فرمایا تب تو نہیں چاہئیے۔