مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 161 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 161

آپ کے سر ہے۔خلافت اولیٰ میں دعوت سلسلہ کی توسیع کے لئے مختلف علاقوں میں مربیان بھیجے گئے تو حضرت مولوی محمد شاہ صاحب کو آسنور کشمیر بھیجا گیا۔آپ ایک لمبا عرصہ وہاں مقیم رہے اور دعوت سلسلہ کا فریضہ انجام دیتے رہے۔آپ کی شادی بھی کشمیر میں ہی فقیر محمد صاحب بھٹی کی لڑکی سے ہوئی جس سے آپ کو اللہ تعالیٰ نے اولاد بھی عطا کی۔آپ نے آسنور میں ہی وفات پائی اور وہیں مدفون ہوئے۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کا یادگاری کتبہ نمبر۲۸۵ ہے۔جس پر آپ کی عمر ۶۵ سال اور تاریخ وفات ۱۸؍مارچ ۱۹۲۰ء درج ہے۔٭ ٭ تلخیص از روزنامہ الفضل مورخہ ۱۰؍فروری ۲۰۰۷ء صفحہ ۵،۶