مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 162 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 162

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ بحضور مسیح موعود علیہ السلام علیہ الفُ الفِ تحیۃً و سلاماً السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عرض خاکسار یہ ہے کہ مدت سے خاکسار نابکار گھر سے اس نیت پر کہ علم حاصل کروں نکلا تھا تو بعد تکلفات کثیرہ سفر کے اور بکثرت عبادت قبروں اور پیرپرستی کے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے اس نابکار کو حضور کے قدموں میں لایا اور حضور کی کتابوں سے ہی علم حاصل کی اور اللہ تعالیٰ نے حضور کی برکت سے ہی اس نابکار کو سمجھ عطا فرمائی اور حضور کے پاک انفاس سے وہ وہ حقائق اور معارف سنے کہ کسی گدی نشین وغیرہ کے منہ سے عمر بھر میں نہیں سُنے تھے اور یہ ایک خاص اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ مجھے ایسے دھوکوں سے بچایا کہ جن کا مجھے نہایت خطرہ تھا اور مجھے اب یقین کامل ہے کہ اگر میں تونسہ میں ہی چلا جائوں تو ان گدی والوں کی عظمت میرے واہمہ تک ہی مشکل ہے بلکہ ان کی عظمت کا خدا تعالیٰ کی جانب سے ہونے کا تصور کرنا ہی کفر سمجھتا ہوں کیونکہ پہلے زمانہ میں ہم یقین کرتے تھے کہ یہ لوگ گدی نشین کلام ہی نہیں کرتے جب تک اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہو۔اب صاف پتہ لگا کہ یہ سب دھوکہ باز ہیں۔اب میں چاہتا ہوں کہ گھر کو جائوں اور اپنے اہل اقارب کو ملوں اور دیکھوں کہ حضور کی تبلیغ کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔امید ہے کہ اکثر قبول کر لیں گے۔مگر جو اس وقت گدی نشین تونسہ ہے وہ نہایت ہماری جماعت کو شرارت سے پیش آتا ہے۔جیسے مولوی ابوالحسن کے مقدمہ میں جو کہ بناوٹ سے ان پر کیا گیا تھا۔تحصیلدار کو سفارش کر بھیجی کہ جہاں تک ہو سکے اس کو قید کردو کیونکہ یہ مرزائی ہے تو اسی لئے حضور سے اجازت چاہتا ہوں کہ حضور دعا فرماویں کہ میں گھر کو جائوں اور ان کی شرارتوں سے اللہ تعالیٰ محفوظ فرماوے۔والسلام جواب سے عنایت فرماویں۔خاکسار محمد شاہ از کتب خانہ