مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 149
مکتوب نمبر۱۲ برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی۔بیلہ۔گجرات السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آج جمعہ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منشی جلال الدین صاحب مرحوم و مغفور کا جنازہ پڑھا۔خدا تعالیٰ مرحوم مبرور کے متعلقین کو صبر کی قوت دے۔۱۸؍اگست ۱۹۰۲ء والسلام عبد الکریم قادیان نوٹ : منشی صاحب مرحوم ۲؍اگست ۱۹۰۲ء کو فوت ہوئے۔مکتوب نمبر۱۳ منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی۔بیلہ۔گجرات السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت اقدس علیہ السلام قبول فرماتے ہیں بیعت میاں محمد عالم کی۔آپ اطلاع دیں۔خورشید بی بی صاحبہ کے لئے دعا ہوئی۔۱۶؍ستمبر ۱۹۰۲ء عبد الکریم از قادیان