مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 148 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 148

مکتوب نمبر۹ منشی محمد دین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت اقدس علیہ السلام آپ کے فرزند کا نام غلام مصطفی تجویز فرماتے ہیں۔مبارک ہو۔۱۸؍اپریل۱۹۰۱ء عاجز عبدالکریم بلانی۔بیلہ۔گجرات قادیان مکتوب نمبر۱۰ برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی۔بیلہ۔گجرات السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت اقدس علیہ السلام قبول فرماتے ہیں بیعت میاں غلام غوث صاحب کی۔آپ انہیں مطلع کر دیں۔منشی جلال الدین صاحب پر سلام عرض کریں۔فقیر ۱۳؍مئی ۱۹۰۲ء عبد الکریم مکتوب نمبر۱۱ منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی۔بیلہ۔گجرات السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت اقدس قبول فرماتے ہیں بیعت شہزادہ بیگم کی اور دعا کرتے ہیں تمام مبائعات اور مبائعین کے حق میں۔میراسلام منشی صاحب اور دوسرے احباب پر۔۲۰؍مئی ۱۹۰۲ء عبد الکریم قادیان