مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 126
مکتوب نمبر۲۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔میری رائے میں وہ مشک بہت عمدہ تھی اگر چند ہفتوں میں مجھے گنجائش ہوئی تو میں منگوا لوں گا۔بباعث کثرت اخراجات ابھی گنجائش نہیں مگر ضرورت کے وقت جس طرح بن پڑے منگوانی پڑتی ہے۔وہ مشک تھوڑی سی موجود ہے باقی سب خرچ ہو گئی ہے۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۲۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبیّ اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس وقت رات کا وقت ہے میں قیمت نہیں بھیج سکتا۔آپ مفصلہ ذیل کپڑے ساتھ لے آویں۔آپ کے آنے پر قیمت دی جاوے گی۔بہرحال اتوار کو ۱؎ آجائیں۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ ۱؎ نوٹ:۔یہ اُس موقع پر حضور پُر نور نے مجھ خاکسار کو کمال مہربانی سے یاد فرمایا تھا جبکہ صاحبزادی مبارکہ بیگم کے نکاح کی تقریب سعید اگلے روز قرار پا چکی تھی اور بحمد اللّٰہ کہ ہم چند خادمان لاہور جن کو حضور نے یاد فرمایا تھا موقع پر پہنچ کر اس مبارک تقریب میں شامل ہوئے۔(قریشی)