مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 127 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 127

مکتوب نمبر۲۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبیّ اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے گھر کی طرف سے پیام ہے کہ جو( چار روپے تیرہ آنے) ہماری طرف نکلتے تھے وہ مولوی محمدعلی صاحب کو دے دئیے ہیں اُن سے وصول کر لیں اور یہ تمام چیزیں اپنی ذمہ داری سے اور اپنی کوشش اور دیکھ بھال سے خرید کر کے بھیج دیں اور بادام روغن میری بیماری کے لئے خریدا جاوے گا۔نیا اور تازہ ہو اور عمدہ ہو یہ آپ کا خاص ذمہ ہے۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ چونکہ خدا تعالیٰ نے حادثہ آنے والے کی کوئی تاریخ نہیں بتلائی۔اس لئے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔میں بباعث آمد برسات قادیان میں آگیا ہوں۔میرے نزدیک مناسب ہے کہ شہر میں آجائیں کہ برسات میں باہر تکلیف نہ ہو۔اگر خدا تعالیٰ نے آئندہ کوئی خاص اطلاع دی تو میں اطلاع دوں گا۔مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۲۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبیّ اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ مہربانی فرما کر یہ تمام چیزیں اور کپڑے جو میرے گھر کا ہے بڑی احتیاط سے خرید دیں …مکرر یہ کہ حماموں کی قیمت مع کرایہ وغیرہ مبلغ (تیرہ روپے آٹھ آنے) مولوی محمد علی صاحب کو دیئے گئے ہیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ