مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 124

مکتوب نمبر۲۱ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اشیاء مفصلہ ذیل ہمراہ لیتے آویں اور اگر خدانخواستہ ایسی مجبوری ہو تو کسی اور آنے والے کے ہاتھ بھیج دیں۔وائی بیوٹر جو ایک رِحم کے متعلق دوائی ہے پلومر کی دوکان سے( )ایک روپیہ آٹھ آنے۔مشک خالص عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو ایک تولہ( )ستائیس روپے۔پان عمدہ بیگمی یک روپیہ اور ایک انگریزی وضع کا پاخانہ جو ایک چوکی ہوتی ہے اور اُس میں ایک برتن ہوتا ہے اس کی قیمت معلوم نہیں۔آپ ساتھ لاویں۔قیمت یہاں سے دی جاوے گی۔مجھے دورانِ سر کی بہت شدت سے مرض ہو گئی ہے۔پیروں پر بوجھ دے کر پاخانہ پھرنے سے مجھے سر کو چکر آتا ہے اس لئے ایسے پاخانہ کی ضرورت پڑی۔اگر شیخ صاحب کی دوکان میں ایسا پاخانہ ہو تو وہ دے دیں گے مگر ضرور لانا چاہئے اور (۳۰ روپے) کا منی آرڈر آپ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے باقی سب خیریت ہے۔والسلام مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۲۲ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے قریباً دو ماہ سے کثرت پیشاب کی بہت شکایت ہے۔تمام رات بار بار پیشاب آنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔پہلے میں نے سوڈا سیلی سلاس استعمال کیا تھا جو ایک سفید چمکتی ہوئی دوا ہوتی ہے اور پانی پینے سے کچھ شیریں معلوم ہوتی ہے اس سے فائدہ معلوم ہوا تھا۔آپ براہِ مہربانی