مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 123 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 123

مکتوب نمبر۱۹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج مولوی یار محمد لاہور بھی گئے مگر افسوس نہایت ضروری کام یاد نہ رہا۔اس لئے تاکیداً لکھتا ہوں کہ ایک تولہ مشک عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور اوّل درجہ کی خوشبودار ہو۔اگر شرطی ہو تو بہتر ہو۔ورنہ اپنی ذمہ واری پر بھیج دیں اور دو ڈبیاں سردرد کی ٹکیا کی جس میں پتاشہ کی طرح ٹکیا ہوتی ہے مگر بڑی ٹکی ہو۔دونوں بذریعہ وی۔پی روانہ فرماویں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۲۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک ضروری کام تھا کہ میں ملاقات کے وقت اس کا ذکر کرنا بھول گیا۔وہ یہ ہے کہ پہلی مشک جو لاہور سے آپ نے بھیجی تھی وہ اب نہیں رہی۔آپ جاتے ہی ایک تولہ مشک خالص جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور بخوبی جیسا کہ چاہئے خوشبودار ہو ضرور ویلیوپے ایبل کرا کر بھیج دیں۔جس قدر قیمت ہو مضائقہ نہیں مگر مشک اعلیٰ درجہ کی ہو چھیچھڑا نہ ہو اور جیسا کہ عمدہ اور تازہ مشک میں تیز خوشبو ہوتی ہے وہی اس میں ہو اور ساتھ اس کے انگریزی دُکان سے ایک روپیہ کا ٹنکچر لونڈر جو ایک سُرخ رنگ عرق ہے بہت احتیاط سے بند کر کے بذریعہ ڈاک وی۔پی کر کے بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو پرسوں تک یہ دونوں چیزیں روانہ کر دیں کیونکہ مجھ کو اپنی بیماری کے دورہ میں اُن کی ضرورت ہوتی ہے زیادہ خیریت۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ