مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 461 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 461

مکتوب نمبر۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط مجھ کو ملا۔چونکہ خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق کئی نشان میری تائید میں ظاہر ہونے والے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جلد ظاہر ہوں گے ا س لئے میرے نزدیک بالفعل مباہلہ کی ضرورت نہیں۔آپ ان آسمانی نشانوں کے منتظر رہیں۔باقی سب خیریت ہے۔اور اخویم ذوالفقار علی خان اور تمام دوستوں کو السلام علیکم۔٭ خاکسار مرزا غلام احمد عفی اللہ ---------- حضرت مولانا عبد الرحیم نیر صاحب رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں عریضہ لکھا: سیدی و مولای علیک التحیات و السلام آیت مجید اِنَّکَ لَعَلـٰی خُلُقٍ عَظِیْم ۱؎ مجھے جرأت دلاتی ہے کہ حضور کو اس عریضہ کے جواب تحریر فرمانے کی تصدیع دوں۔خادم کی رخصت قریب الاختتام ہے اس لئے بعد از جمعہ واپس جانے کی اجازت کا طلبگار ہے۔میں حضور کے دعاوی کا ہندی زبان میں ترجمہ کرنا چاہتا ہوں، آیا کشتی نوح میں سے حضرت کی تعلیم کا حصہ ہی پہلے لے لوں یا جو حکم ہو۔دعا فرماویں کہ اللہ پاک خادم کو سلسلہ عالیہ کی اشاعت میں کامیاب کرے۔دعا کا خواستگار حضور کا ایک ادنیٰ غلام عبد الرحیم آمدہ از پورب ۲۳؍جون ۱۹۰۵ء ٭ الحکم جلد۴۱ نمبر۲مورخہ ۲۸؍جنوری ۱۹۳۸ء صفحہ ۷ ۱؎ القلم : ۵