مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 462 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 462

مکتوب نمبر۴ حضرت اقدس ؑ کا جواب : السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ تعلق ملازمت ہے اس لئے آپ کو اجازت ہے کہ آپ تشریف لے جاویں اور نیز میں آپ کو خوشی سے اجازت دیتا ہوں کہ آپ کشتی نوح کی نصائح کا حصہ ترجمہ کر کے اس ملک میں شائع کریں اور نیز بہتر ہو گا اگر میرے دعویٰ اور ثبوت اور نشانوں کے متعلق کسی قدر جو تبلیغ کے لئے کافی ہو اس زبان میں ترجمہ کر کے شائع کر دیں اور مناسب ہے کہ کسی وقت دوبارہ آنے کا قصد رکھیں کہ ضرروری ہے۔٭ والسلام مرزا غلا احمد عفی عنہ ---------- الحمد للہ کہ حضور کی دعا سے اب میری طبیعت بہت اچھی ہے۔بقایا مرض کے دفعیے کے لئے دعا فرماویں۔فقط والسلام ۲۸؍فروری ۱۹۰۷ء عاجز عبد الرحیم مکتوب نمبر۵ حضور کا جواب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد للہ کچھ افاقہ ہے۔اللہ تعالیٰ صحت کامل عطا فرماوے۔انشاء اللہ سلسلہ دعا کا جاری رہے گا۔٭ ٭ والسلام مرزا غلام احمد ٭ رجسٹر روایات صحابہ کرام نمبر۱۱ صفحہ ۳۱۳،۳۱۴ ٭٭ رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۱ صفحہ ۳۰۳