مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 236 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 236

مکتوب نمبر۹۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔میرے نزدیک یہ تو ہرگز مناسب نہیں کہ لڑکی کو قبل از نکاح قادیان لاویں۔کیونکہ یہ رسم ہمارے خاندان کی نہیں ہے اور جاہلوں کو نکتہ چینی کے لئے موقعہ ملتا ہے۔جو ایسا موقعہ دینا شرعاً ممنوع ہے اور شریعت نے بعض رسوم شریفانہ کو جن میں شرک نہیں اور مصلحت ہے بحال رکھا ہے اور نیز اس میں لڑکیوں کی بے عزتی ہے اور یہ بھی مناسب نہیں کہ یہ نکاح لاہور میں ہو کیونکہ لاہور میں بہت شریر لوگ بھی ہیں اور آج کل لاہور میں طاعون شروع ہوگئی ہے۔پس بہتر طریق یہ ہے کہ جس جگہ آپ اس وقت ہوں ٹھہر رہیں۔اسی جگہ لڑکا معہ چند مہمانوں کے آجائے گا اور یہ تجویز آپ کے لئے ضروری ہے کہ ایک خادمہ جیسا کہ اس ملک میں دستور ہے کہ ایک نائن لڑکی کے ساتھ آیا کرتی ہے طیار رکھیں۔لاہور سے منگوالیں یا اپنی جگہ سے جیسا کہ مناسب ہو۔۳۱ ؍اگست ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ