مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 226
مکتوب نمبر ۷۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ہرسہ قسم عطر مرسلہ آں محب یعنی عطر فتنہ و عنبر و مشک مجھ کو ملا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔اور نیز ایک اشرفی روپیہ بھی ساتھ اس کے پہنچی۔خد اتعالیٰ بہت بہت جزائے خیر دے۔میں زیادہ تکلیف دینا آں محب کو پسند نہیں کرتا اور میں نے عطر مشک و عنبر اس ارادہ سے لکھا تھا کہ اس کی قیمت میں اداکروں گامگر آپ نے مجھے اطلاع نہیں دی کہ اس کی کیا قیمت ہے بلکہ برعکس اس کے روپے اور اپنی طرف سے بھیج دئیے۔میں آپ کی خدمات سے بہت شرمندہ ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے۔آمین ثم آمین۔آپ نے مجھے اطلاع نہیں دی کہ عطر مشک وعنبر ایک تولہ کس طرح بکتا ہے۔امید کہ مطلع فرمائیں گے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲۴؍جولائی۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ازقادیان مکتوب نمبر۷۸ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا میں ہمیشہ آپ کو دعا سے یاد رکھتا ہوں اور آپ سے مجھے محبت ہے۔مگر بباعث کثرت کاروبار تالیف جواب لکھنے میں کوتاہی ہوتی ہے۔زیادہ خیریت۔٭ و السلام ۲۵؍جولائی ۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد ٭ اخبار بدر نمبر۳ جلد۸ مورخہ ۲۶؍نومبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۳