مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 227
مکتوب نمبر۷۹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کے متواتر عنایت نامے پہنچے۔چونکہ میں دردسر اور اسہال وغیرہ عوارض سے بیمار رہا۔اس لئے جواب نہیں لکھ سکا۔اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور کامیاب فرماوے۔افسوس ہے کہ ا یک دوست ایک کافی حصہ قادیان میں رہا ہے مگر آپ کو بہت کم اتفاق ہو اہے۔بہتر ہو کہ کسی وقت آپ کو مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے لئے قادیان میں رہنے کا اتفاق ہو۔آپ کی فطرت میں بہت مادئہ سعادت ہے۔پس اس سعادت کے ساتھ قرب کے فیوض سے کم حصہ لینا جائے افسوس ہے۔امتحان پیش آمدہ میں خدا تعالیٰ آپ کو پاس کرے۔آمین لکھنؤ کے عمدہ تحفوں میں سے عطر ہوتا ہے اور مجھے بھی عطر سے بہت محبت ہے اگر عطر کیوڑہ یا فتنہ یااورکوئی عمدہ عطر ہو تو آپ بقدر ایک تولہ عنایت فرماویں۔زیادہ خیریت ہے۔دُعا آپ کے لئے کررہاہوں۔خدا تعالیٰ قبول فرماوے۔۲۴؍اکتوبر۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ