مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 217

ہے ا س لئے میں نہیں چاہتا کہ آپ طاقت سے زیادہ تکلیف اُٹھایا کریں۔میںنے آپ کے لئے سلسلہ دعا کا جاری کیا ہے۔امید کہ اللہ تعالیٰ یا تو کسی بشارت کے ذریعہ سے اور یا خود بخود اثر دُعا ظاہر کرے گا۔آج کل ایک ماہ کی رخصت لے کر ڈاکٹر عبد الحکیم خان صاحب قادیان میں میرے پاس موجو دہیں۔اور ایک ہفتہ برابر اور یہاں رہیں گے۔مقدمہ فیصلہ ہوگیا۔خد اتعالیٰ نے مجھ کو دشمنوں کے الزام سے بری کیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔کتاب حقیقۃ المہدی آپ نے دیکھ لی ہو گی خدا تعالیٰ نے قبل فیصلہ مقدمہ تمام حال ظاہر کردیا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تراس ملک میں لاوے۔اور بہت خوب ہوکہ کسی قریب تر مقام میں پنجاب میں آپ متعین ہوں۔باقی سب خیریت ہے۔از طرف ڈاکٹر عبد الحکیم صاحب اور دیگر حاضرین کے السلام علیکم۔والسلام ۱۸؍مارچ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۶۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج کی تاریخ مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔اب بہت عرصہ گزر گیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلدتر اس ملک میں لاوے۔میں دعا میں مشغول ہوں۔امید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم اور کرم سے جلدتر دعا منظور ہو جائے کہ وہ ہرچیز پر قادر ہے۔حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں۔اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ دعا برابر اوقات خاصہ میں کرتا رہوں گا۔اور بفضلہ تعالیٰ امید اجابت کی ہے۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۷؍اپریل ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان