مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 216 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 216

مکتوب نمبر۶۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ عنایت نامہ مع مبلغ ساٹھ روپیہ بہ تفصیل مندرجہ خط پہنچے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَالْجَزَائِ۔آمین۔مقدمہ متدائرہ ۲۴؍فروری۱۸۹۹ء کو خارج کیا گیا اور مجھ کو بری کیا گیااور محمد حسین کو فہمائش کر کے رہا کر دیا گیا مگر بری نہیں ہوا۔جانبین سے دو نوٹسوں پر دستخط کرائے گئے کہ آئندہ کسی کی موت کی پیشگوئی نہ کریں اور ایک دوسرے فریق کو کافر اور کذاب اور دجال نہ لکھیں۔قادیان کو چھوٹے کاف سے نہ لکھیں اور نہ بٹالہ کو طاء سے اور محمد حسین کو یہ بھی فہمائش ہوئی کہ وہ اپنے دوستوں کو گندی گالیاں اور فحش گوئی سے روکے۔غرض اس طرح پر مقدمہ فیصلہ ہوگیا۔اب میں اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ آپ کے لئے دُعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس جگہ سے بخیر وعافیت جلد لاوے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۳؍مارچ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۶۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک ۱۷؍مارچ۱۸۹۹ء کو مبلغ پچاسروپیہ مرسلہ آپ کے پہنچے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔مجھے خوف ہے کہ آپ نے جو چند دفعہ پچاس، پچاس روپے بھیجے ہیں یہ امر آپ کی تکلیف اور آپ کے حرج کا موجب نہ ہو۔آپ کا محبت اور اخلاص ایک امر ہے۔جو پختہ یقین سے مرکوز خاطر