مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 218
مکتوب نمبر۶۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیز ی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ مجھے ایک اشد ضرورت درپیش ہے۔اس لئے بہمراہ چند اور مخلص دوستوں کے آپ کو بھی جو اوّل درجہ کے اخلاص اور محبت پر ہیں بوجہ ضرورت تکلیف دیتا ہوں کہ وہ پانچ روپیہ جو آپ ماہ بماہ مجھے دیتے ہیں وہ چار ماہ کے پیشگی کے حساب سے بیس روپیہ بھیج دیں اورا ٓئندہ جب تک اس بیس پیشگی روپیہ کی میعاد ختم نہ ہو کچھ نہ بھیجیں۔ضرورت کی وجہ سے تکلیف دی ہے۔جہاں تک ممکن ہوجلد ارسال فرماویں۔اور کل سے میاں عبد الحکیم صاحب ڈاکٹر پٹیالہ ملنے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔۳۰؍مئی۱۸۹۹ء تک میرے پاس رہیں گے۔٭ یکم مئی ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۶۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پڑھ کر بہت تردّد ہوا۔اللہ تعالیٰ لڑکی کو بہت جلد شفا عنایت فرماوے آمین۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ دُعا کرتا رہوں گا۔اللہ تعالیٰ قبول فرماوے۔میرا لڑکا ایک دفعہ تپ سے سخت بیمار ہوا تھا۔میں نے خفیف سی تاخیر کے بعد یعنی صرف ایک دفعہ نرم پاخانہ آنے کے ٭ سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ صفحہ ۲۲۲