مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 209
فرماتے رہیں۔زیادہ خیریت ہے۔یکم اکتوبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ازقادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر۵۴ محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آں محب کا عنایت نامہ مع مبلغ پچاس روپیہ مجھ کو ملا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔چونکہ اس خط میں بخار آجانے کا ذکر تھا۔اس لئے طبیعت متردّد ہے۔امید کہ دوسرے خط میں اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماویں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بفضل خود خیروعافیت سے اس جگہ سے مخلصی عنایت فرماوے۔آمین ثم آمین۔اس جگہ تادم تحریر ہر طرح سے خیر و عافیت ہے۔چار نئی کتابیں چھپ رہی ہیں۔یقین کہ جلد تر چھپ جائیں گی۔نہایت خوشی کی بات ہے اگر آپ کو حکاّم کی طرف سے واپسی کی اجازت آجائے۔بہر حال استقامت سے ہر ایک کام کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔بمبئی میں پھر طاعون ترقی کر رہی ہے۔اور مدراس کے تین ضلعوں میںبھی شروع ہے۔دیکھیں اللہ تعالیٰ کا کیا ارادہ ہے۔ہندو جوتشی تو ۹۹ء میں دنیاکا خاتمہ بتاتے ہیں۔وَالْعِلْمُ کُلُّھُمْ لِلّٰہِ٭ ۱۴؍اکتوبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ٭ الفضل جلد۳۴ نمبر ۱۹۹ مورخہ ۲۶؍اگست ۴۶ء صفحہ۳