مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 208
قدر دودھ پی لیا کریں۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔اس ملک میں پھر طاعون کے خطرات معلوم ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ رحم فرماوے۔۲۲ ؍جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۵۲ژ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تریاقِ الٰہی یعنی دوا ئی طاعون کل کی ڈاک میں آپ کی خدمت میں روانہ ہوچکی ہے۔اب یہ اشتہار روانہ کرتا ہوں۔۲۴ ؍جولائی ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۵۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پچاس روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے تھے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔لیکن ابھی تک معلوم نہ ہوا کہ آپ کی عرضی پر کیا حکم آیا۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیں مطلع فرمائیں گے۔اب اگر آب و ہوا موافق نہیں تو اللہ تعالیٰ یہ فضل فرماوے کہ وہاں سے پنجاب میں تبدیلی ہو جاوے۔امید ہے کہ تادم ملاقات خیریت آیات سے مسرور الوقت