مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 210 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 210

مکتوب نمبر۵۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آج کی ڈاک میں مبلغ پچاس  روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو مل گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔عجیب اتفاق ہے کہ مجھ کو آج کل اشد ضرورت تھی۔آج ۴؍نومبر۱۸۹۸ء میں خواب میں مجھ کو دکھلایا گیا کہ ایک شخص روپیہ بھیجتا ہے۔میں بہت خوش ہوا۔اور یقین رکھتا تھا کہ آج  روپیہ آئے گا چنانچہ آج ہی ۴؍نومبر۱۸۹۸ء کو آپ کا پچاس  روپیہ آگیا۔فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ جَزَاکُمُ اللّٰہُ۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ روپیہ بھیجنا درگاہ الٰہی میں قبول ہے۔چنانچہ آج جو جمعہ کا روز ہے میں نے آپ کے لئے درگاہ الٰہی میں نماز جمعہ میں دعا کی۔امید کہ اِنْشَائَ اللّٰہُ پھر کئی دفعہ کروںگا۔مجھے آپ سے دلی محبت ہے۔اب دل بہت چاہتا ہے کہ آپ نزدیک آجائیں۔اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کرے۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۴؍نومبر۱۸۹۸ء روز جمعہ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۵۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ شفا بخشے۔آمین ان دنوں میں سرکار کی طرف سے میرے پر بشمولیت محمد حسین ایک فوجداری مقدمہ دائر