مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 193
مکتوب نمبر۲۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ پانچ روپیہ مرسلہ آں محب پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔’’ست بچن‘‘ ابھی چھپ رہا ہے۔شاید بڑے دن تک شائع ہو۔باقی سب خیریت ہے۔۱۴؍دسمبر۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۲۸ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ سول سرجن چکراتہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ اب انشاء اللہ عنقریب آپ کی خدمت میں ’’ست بچن‘‘ و ’’آریہ دھرم‘‘ روانہ ہو گا۔چونکہ بچوں کے لئے دستوں کے وقت کلوراواین کی ضرورت پڑتی ہے اور مجھے بعض وقت دست آتے ہیں تو مفیدپڑتی ہے اور لاہور سے منگوائی تھی خراب نکلی۔اگر آپ کے پاس ولائتی ساخت کی یہ دوا موجود ہو تو ایک شیشی اس میں سے بھیج دیں۔یہ وہی دوا ہے جو آپ نے امرتسر کے مباحثہ۱؎ میں خرید کر دی تھی۔جب مجھے دست آتے تھے۔باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔بڑے دن پر شاید اکثر احباب آئیں۔۲۳؍دسمبر۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۱؎ مراد آتھم کے ساتھ ’’جنگ مقدس‘‘ (ناشر)