مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 194
مکتوب نمبر۲۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ عزیزی محبیّ اخویم خلیفہ صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔خدا تعالیٰ آپ کو ان اپنی خدمات کی جزائے خیر بخشے۔آمین ثم آمین۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام ۸؍مارچ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۳۰ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پنچ روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو عین ضرورت کے وقت میں پہنچے۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے اور اپنی محبت میں ترقیات بخشے آمین ثم آمین۔اس وقت میں کوشش کررہا ہوں کہ یورپ اور جاپان کے لئے کوئی رسالہ تالیف کروں تا وہ انگریزی میں ترجمہ ہو کر ان ملکوں میں تقسیم کرایا جائے۔اللّٰہ جلّ شانہ‘ اس رسالہ کو پورا کرے۔رسالہ’’ منن الرحمن‘‘ بھی ہنوز بیچ میں پڑا ہے۔امید کہ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ وہ بھی تام ہوجائے گا۔سول ملٹری کا حملہ محض بیہودہ ہے اس کے ردّ لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں۔اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مسرور الوقت فرماتے رہیں۔والسلام ۸؍ اپریل ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد از قادیان