مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 192 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 192

مکتوب نمبر۲۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹرصاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا تعالیٰ آپ صاحب کے والد صاحب کو جلد شفا بخشے۔اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ ان کی شفا کے لئے کئی دفعہ اور بہت دعا کروں گا۔مجھے بہت تفکرّ ہے اور مجھ کو اُن سے محبت ہے۔زیادہ تر یہ کہ جبکہ آپ جیسے سعید اوریک رنگ مخلص ان کے خلف رشید ہیں سو یہی باعث بے اختیار محبت کا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بہت جلد شفاء بخشے۔جیسا کہ آپ کو تردّد اور رنج ہوا ہے۔ویسا ہی ہم کو ہے۔والسلام مکتوب نمبر۲۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے۔خدا تعالیٰ جزائے خیر دنیا و آخرت میں بخشے۔آمین ثم آمین۔امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے۔معلوم نہیں کہ گھر میں آپ کے اب کیسی طبیعت ہے اور لڑکی کی کیسی طبیعت ہے۔اللہ تعالیٰ بہت جلد شفا بخشے۔آمین ثم آمین۔۶؍ستمبر۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد