مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 5
مکتوب نمبر۱ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ آٹھ روپے پہنچے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے اطلاع دیتے رہیں۔۲۳؍ نومبر ۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد نوٹ از مرتب: تاریخ حضرت اقدسؑ کے قلم مبارک کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ حضرت بھائی جی کے قلم سے تحریر شدہ ہے۔ـ---------- بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور آپ کا ایک الہام جس کا مضمون یہ ہے آریوں کا بادشاہ آیا اس کے اصل الفاظ کیا ہیں۔۵؍ مارچ ۱۹۰۸ء عبدالرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر۲ژ السلام علیکم یہ مدت دراز کا الہام ہے مجھ کو صرف اسی قدر یاد ہے معلوم نہیں کہ یہ وہی الفاظ ہیں یا کچھ تغیر ہے۔غالباً یاد یہی پڑتا ہے کہ وہی الفاظ ہیں۔واللّٰہ اعلم۔مرزا غلام احمد