مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 6
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور مبلغ ایک روپیہ پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ لِلّٰہِ قبول فرمایا جاوے۔اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرماوے۔اور قوتِ ایمانی اور اعمال صالحات کی توفیق ملے اور خاتمہ بالخیر ہو۔آمین۔حضور کی خادمہ اور ایک بچہ عبدالقادر بھی ملتجی ہیں ان کے حق میں بھی سعادت دارین اور انجام بخیر کی دعا فرمائی جاوے۔حضور مَیں بہت کمزور حالت میں ہوں مجھے خاص خاص دعاؤں میں یاد فرمایا جاوے۔۳؍ اپریل ۱۹۰۸ء والسلام خاکسار عبدالرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر ۳ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ ایک روپیہ پہنچ گیا۔جَزَاکُُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔آمین۔اِنْشَآئَ اللّٰہُ الْقَدِ ْیر دعا کروں گا۔مرزا غلام احمد