مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 408
مکتوبات احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم ۲۷۰ مکتوب نمبر ۸ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔میں نے پہلے خط کا جواب بھیج دیا تھا۔شاید ڈاک میں گم ہو گیا ہو۔میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔پہلے بھی دعا کی تھی۔منی آرڈر نہیں پہنچا ، غالبا کل تک پہنچ جائے گا۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔۳ اگست ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا خط مشتمل عزا پرسی عزیز مرحوم مبارک احمد معہ مبلغ دس روپیہ کے نوٹ کے پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے۔میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۵/اکتوبر ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد