مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 407 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 407

مکتوبات احمد ۲۶۹ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۶ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته پہلے آپ کے خط کا میں جواب لکھ چکا ہوں اور نوٹ دس روپیہ کے پہنچنے کی بھی اطلاع دے چکا ہوں۔آپ کے تجارتی کام میں تشویش ہونا میرے لئے باعث تفکر ہے۔خدا تعالیٰ غیب سے آپ کے لئے کوئی سامان میسر کرے اور کام میں رونق بخشے۔آمین۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔دوسرا خط بھی پہنچ گیا۔باقی سب خیریت ہے۔والسلام غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبرے نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ دس روپیہ مجھ کو ملا۔خدا تعالیٰ آپ کو آپ کی ان خدمات کا دست بدست بدلہ دے۔آمین۔در حقیقت تجارت کے امور میں ہر جگہ یہی ہوا چل رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ اس ہوا کو بدلا دے۔آمین۔انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔ہمیشہ اپنے حالات ابتلا آت سے مطلع فرماتے رہیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد