مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 307
مکتوبات احمد ۲۴۶ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۸۱ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته مجھے لا ہور میں آپ کا خط ملا۔اَلحَمدُ لِلہ آپ کے فرزند لخت جگر کو مرض سے صحت ہے۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلہ۔میرے گھر کے لوگ بیمار تھے۔تبدیل آب ہوا کے لئے لایا ہوں۔شاید ایک ماہ تک ہم یہاں رہیں۔باقی سب خیریت ہے۔۵رمئی ۱۹۰۸ء خاکسار مرزا غلام احمد مشفقی میاں عبداللہ صاحب مکتوب نمبر ۸۲ السلام علیکم انشاء اللہ کل آپ کو سمجھا دوں گا اور کل کسی وقت آپ بیعت کر لیں۔( نوٹ ) اس پر چہ پر کوئی تاریخ درج نہیں۔ہاں تخمین ۹۳ء کا لکھا ہوا ہے کیونکہ یہ بیعت جس کا اس میں ذکر ہے۔۸۹ ء والی بیعت سے تین چار سال بعد میں ہوئی تھی۔اس خط کی تاریخ ٹھیک طور پر معلوم نہیں ہو سکتی اور نہ کہ ترتیب میں اسے کس خط کے بعد اور کس سے قبل رکھنا چاہئے۔اس لئے اسے اس جگہ پر درج نقل کیا گیا۔