مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 306 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 306

مکتوبات احمد ۲۴۵ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۷۹ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لاہور میں قادیان سے ہو کر دونوں خط آپ کے مجھ کو ملے۔خدا تعالیٰ آپ کو اس دل آزار تشویش سے نجات بخشے اور آپ کے لخت جگر کو کامل شفا عطا فرما دے۔آمین ثم آمین۔انشاء اللہ دُعا کرتا رہوں گا۔حالات سے مجھ کو اطلاع دیتے رہیں۔میں بیمار تھا اور میرے گھر کے لوگ مجھ سے زیادہ بیمار تھے۔اس لئے تبدیل ہوا کے لئے لاہور میں آگئے۔خدا تعالیٰ آپ کو غم سے رہائی بخشے۔۳ مئی ۱۹۰۸ء والسلام۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۸۰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔رحمت اللہ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی اَلْحَمْدُ لِلهِ مگر مناسب ہے کہ جب تک پوری قوت نہ ہو دوا کھاتے رہیں۔ابھی قرص کا فور کو نہیں چھوڑ نا چاہیئے اور بہتر ہے کہ اکثر اوقات با ہر ہوا میں رہیں۔اگر ایسی جگہ میسر آوے کہ باغ ہو اور درختوں کا سایہ ہو اور کھلی ہوا تو یہ بہت ہی بہتر ہے اور ایک بڑی دوا ہے اور تاریک جگہ اور بند ہوا کی جگہ میں ہرگز نہیں رہنا چاہیئے۔باغ کے سایہ کی ہوا حکم اکسیر رکھتی ہے مگر شام کے وقت باغ میں نہ رہیں اور گائے کا دودھ بہت پیویں جس قدر ہو سکے تھوڑا جوش دے لیا کریں۔خداوند تعالیٰ کامل صحت عطا فرمادے۔باقی سب خیریت ہے۔مجھ کو اطلاع دیتے رہیں۔( میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے) والسلام۔خاکسار مرزا غلام احمد