مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 308 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 308

مکتوبات احمد ۲۴۷ جلد سوم الفاظ بیعت أولى ( جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ۲۰ ؍رجب ۱۳۰۶ھ کو بمقام لدھیانہ لی تھی ۱۸۸۹ء میں ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي آج میں احمد کے ہاتھ پر اپنے ان تمام گنا ہوں اور خراب عادتوں سے تو بہ کرتا ہوں جن میں میں مبتلا تھا۔اور سچے دل اور پکے ارادہ سے عہد کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اپنی عمر کے آخری دن تک تمام گناہوں سے بچتا رہوں گا اور دین کو دنیا کے آراموں اور نفس کی لذات پر مقدم رکھوں گا اور ۱۲ / جنوری کی دن شرطوں پر حتی الوسع کار بند رہوں گا اور اب بھی اپنے گزشتہ گنا ہوں کی خدا تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي، اسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلّ ذَنْبٍ وَّاتُوبُ إِلَيْهِ - اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِى وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ - ۲۰/ رجب ۱۳۰۶ھ مکتوب نمبر ۸۳ ہر دو اہلیہ مولوی محمد عبد اللہ صاحب) نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میں محض تمہاری دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لئے تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نماز کی پابند رہو اور اپنے خاوند میاں عبداللہ کی تابعداری رکھو کیونکہ عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے خاوندوں کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر ایک بلا سے بچائے گا اور ان کی اولا د عمر والی ہوگی اور نیک بخت ہوگی۔والسلام مرزا غلام احمد