مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 259

مکتوبات احمد ۱۹۸ جلد سوم مکتوب نمبر 1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا خویم مکرم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔میں اس وقت بوجہ کثرت کا راس قد ر کم فرصت ہوں کہ بیان نہیں کر سکتا۔تمہارے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا کہ اللہ جل شانہ مشکل پیش آمدہ سے مخلصی عطا فرما دے۔بخدمت مولوی صاحب کے سلام مسنون کہہ دیں۔۳۰ / دسمبر ۱۸۸۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اب نمبر ۱۰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ مناسب ہے کہ چند روز یا اگر فرصت ہو تو ایک دو ماہ کے لئے اس جگہ آجاؤ تا تبدیل خیال ہو۔اللہ جل شانہ کے ہر ایک کام میں اسرار اور مصالح ہیں۔بہشت کے وارث وہی متقی ہیں جو دنیا کا دوزخ اپنے لئے قبول کر لیتے ہیں۔خدا را راضی کن تا جہاں از تو راضی شود - بخدمت مولوی محمد یوسف صاحب سلام مسنون تاریخ مہر ڈاک خانہ قادیان والسلام خاکسار ۸ فروری ۸۷ء غلام احمد عفی عنہ ے مولوی محمد یوسف صاحب جو مولوی عبد اللہ صاحب کے ماموں تھے۔