مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 228 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 228

مکتوبات احمد ۱۶۷ جلد سوم سیالکوٹ میں کئی نشانات آپ کی صداقت کے اس زمانے میں ظاہر ہوئے اور سیالکوٹ کے مولوی فضل احمد صاحب مرحوم کو یہ عزت اور سعادت حاصل تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ قادیان میں حضرت اقدس کی تعلیم پر مامورر ہے اور جب آپ نے ماموریت کا دعوی کیا تو سیالکوٹ میں جن لوگوں نے دعوت کو قبول کیا انہوں نے اپنی بے نظیر وفاداری، ایثار اور قربانی سے اپنا مقام بہت بلند رکھا۔ان ایام میں جماعت سیالکوٹ تمام جماعتوں میں ممتاز اور سر بلند تھی اور اس جماعت نے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت خصیلت علی شاہ صاحب رضی اللہ عنہ جیسے مخلص پیدا کئے۔حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کا خط آگے آ رہا ہے اور جن احباب کے مکتوب مل سکے ہیں وہ درج ہیں۔